توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنےکی درخواست پرسماعت کل ہوگی

شہری کی قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کرنےکی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

               
December 25, 2022 · |, اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات  فراہم کرنےکی درخواست پر سماعت کل ہوگی

شہری ابوذر سلمان نیازی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے

درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزرائے اعظم اور صدورکو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دی جائیں، تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے، انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022 کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے۔