کراچی(اُمت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے5 وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنا لیے۔
قومی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ابتدائی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گر گئی تھی جبکہ چوتھی وکٹ 110 رنزپر گری۔
جس کے بعد کپتان بابراعظم اورسابق کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔
دونوں نے196 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی۔ 306 کے اسکور پرسرفراز بھی 86رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔
کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر بابراعظم 161 رنز او آغا سلمان 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز، سعود شکیل 22 رنز اور سرفرازاحمد 86رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان ٹیم
امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔
نیوزی لینڈ ٹیم
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔