اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سیلاب زدگان کیلئےہونےوالی عالمی امدادی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے
وزیراعظم نےامیرقطرسےٹیلی فون پر رابطہ کیااورمیں تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی امداد کی فراہمی پران کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں 9 جنوری کو جنیوا میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہونیوالی عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
شہباز شریف نے امیر قطر کو فیفا 2022ء ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد بھی دی اور کہا کہ قطر نے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ایک نیا معیار قائم کیا۔