کراچی(اُمت نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہونیوالے 3 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہمنشیا ت اسمگلنگ کی کوشش اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی سے نا کام بنائی گئی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق 3 افغان باشندوں کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو گرام ہیروئن منشیات برآمدہوئی ہے ،
ملزمان حیدر خان، عصمت اللّٰہ اور ساتھی کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos