اسلام آباد دہشت گردحملے کے ملزمان گرفتارکرلئے،وزیرداخلہ

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں حالیہ دہشت گرد حملے کے ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے

وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا ہے.

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا،اس کا کوئی قصورنہیں، ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائرکیا تھا

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں ملوث یہ لوگ کرم سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے تھے۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور 2افراد شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید اہلکار کے لیے شہدا پیکج اور ٹیکسی ڈرائیور کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے