اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے اور انتخابات کی تاریخ نہیں کر رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ہماران سے کیسے رابطہ ہوسکتاہے؟
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی بچے ہیں وہ ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔