ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

سستا آٹا پروگرام 30 جون تک جاری رکھنےکی منظوری

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں تیز رفتار مصنوعی اضافے کے پیش نظر وفاقی کابینہ نے سستا آٹا پروگرام یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 30 جون تک جاری رکھنےکی منظوری دے دیہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 4 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپےکی گرانٹ دینےکی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں کابینہ نے وزارت دفاع کے لیے 9 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کو سوئی سدرن سےگیس سپلائی کے لیے سوا ارب روپے دینےکی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو اکتوبر تا دسمبر آر ایل این جی کے استعمال پر سبسڈی دینےکی منظوری بھی دے دی۔