لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی مزاحمت کرے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں اس وقت ٹیکنوکریٹ کے حوالے سے ایک سوچ پیدا ہورہی ہے۔
ٹیکنو کریٹ غیر آئینی طریقے کی جو سوچ ہے اور یہ حکومت آئین سے ماورا ہوگی، جس کو پی ٹی آئی نہیں مانے گی ،ہم اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کی سوچ ہے،ہمارا مؤقف جاننے کیلئےایک دو لوگوں نے رابطہ بھی کیا
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے سمری رکوانے پر شدید دباؤ تھا مگر عمران خان کا واضح مؤقف ہے کہ ہم آئین کے دائرے سے باہر نہیں جائیں گے۔