تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی
تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی

پی ٹی آئی کے استعفے۔ اسپیکرنے کچا چٹھا کھول دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کتنے ارکان قومی اسمبلی اپنی نشستوں سے مستعفی نہیں ہونا چاہتے؟ راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی وفد کے سامنے سارا کچا چٹھا کھول دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے استعفوں کے معاملے پراسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں کیا ہوا، اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ اسپیکرنے استعفے نہ دینے اراکین اور خفیہ رابطوں کا کچا چٹھا کھول دیا ،پی ٹی آئی کے ارکان نواز الٰہی، طالب نکئی نے اسپیکر کوچھٹی کی درخواست دیدی۔

ذرائع کاکہناہے کہ زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی نے ایوان کے حاضری رجسٹر میں حاضری لگا دی ،اراکین نے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ کا بھی دعویٰ کر دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ 22 ارکان نے اسپیکر کو ٹیلی فون کیا اور کہا وہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ،6 ارکان نے کہااجتماعی استعفوں پر ہمارے دستخط جعلی ہیں ۔

اسپیکرکے انکشافات کے بعد تحریک انصاف کا وفد ایک دوسرے کو دیکھنے لگا،اسد قیصر نے کہا ہم اس بارے عمران خان سے بات کرکے آپ کو بتائیں گے ۔