ضلع کرم میں 2دہشت گرد مارے گئے،3فوجی جوان شہید

ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردی میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر

               
December 29, 2022 · |, اہم خبریں
دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔فائل فوٹو

دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اراوالی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔  پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک  دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردی میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے جن میں صوبیدار شجاع محمد، نائک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں