باجوڑ ( نمائندہ امت ) اشاعت التوحید وسنت کے رہنماء مولانا عزیز اللہ پر مین خار بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عزیز اللہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اس وقت ٹارگٹ کئے گئے جب وہ اپنی دکان کے باہر موجود تھے ,
واقعے کے بعد اشاعت التوحید کے مقامی اور سیاسی رہنماوں نے سول ہسپتال میں احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ,
ڈی پی او شوکت علی نے خود احتجاجی کیمپ جاکر قاتلوں کی فوری گرفتاری کا وعدہ کیا جس پر احتجاج کو ختم کیا گیا ,
واقعے کے بعد ضلع کے عوام میں اشتعال اور افسردگی پھیل گئی ۔
مولانا عزیز اللہ کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاوں شینکی اتمان خیل میں ادا کی گئی جس میں اشاعت التوحید کے رہنماوں سمیت قبائلی مشران اور سیاسی نمائندگان سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یا درہے کہ مقامی سیاسی پارٹیوں نے موجودہ بد امنی کی لہر کے خلاف پانچ جنوری کو امن مارچ کا اعلان کیاہے اور ان کا کہنا ہے کہ مارچ میں دیگر اضلاع کے سیاسی اور قومی قائدین سمیت ضلع کے ہزاروں افراد شرکت کریں گے ,