جرمانے معاف

دہشت گردی کا خدشہ،بندرگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

کراچی(امت نیوز)ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر بندرگاہوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے مختلف بندرگاہوں کے صارفین اور آپریٹرز کو ایس او پیز کے مطابق اپنے احاطے کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق ملک کے مخلتف حصوں میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے بعد کراچی بندرگاہ جیسی حساس تنصیب کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق کراچی بندرگاہ پر پورا سال مخلتف اقسام کی مشقیں اور دیگر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور اسی حوالے سے ایس او پیز کے تحت بندرگاہ کی حدود میں حفاظتی انتظامات مزید بڑھا نے کی ضرورت ہے۔