اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو
اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا،وزیرداخلہ

اسلام آباد (امت نیوز)حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کل آپریشن کی منظوری دے گی

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتےہوئے کہی ۔انہوں نے بتایا کہ بنوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو کلیئر کیا جائے گا۔ مسلح افواج دنوں اور ہفتوں میں علاقوں کو کلیئر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی دہشت گردبھاگ جائیں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کیا جائے گا۔

عمران خان کی آڈیوز سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے بتایا کہ ہم نے عمران خان کی لیک آڈیوز کا فارنزک کرالیا، وہ 100 فیصد درست ہیں۔عائلہ ملک یا عمران خان ہمیں چیلنج کریں، دنیا کی جس ایجنسی سے کہیں گے ہم وہاں سے فارنزک کروا کے ان کی تسلی کرادیں گے۔

رانا ثنااللہ نےکہا دودن پہلے مارچ اپریل میں الیکشن کا شوشہ چھوڑنے والے عمران خان اب ٹیکنو کریٹ حکومت آنے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، پی ٹی آئی والے باقاعدہ بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ کس طرح ملک میں افراتفری پھیلائی جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے سوچتے رہ جائیں گے انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہی ہوں گے۔