اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرتشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 29.29 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 دسمبر تک 11.71 ارب ڈالر رہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 29.43 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.82 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.88 ارب ڈالر رہے۔
اس طرح کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہوگئے ہیں