اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی اعلان

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی دارالحکومت میں نئے سال پر غل غپاڑے اور شورشرابے سےنمٹنے کےلئے انتظامیہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگادی ہے

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی جانب سے اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈبل سواری ممنوع قرار دے دی گئی ہے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی، پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا۔