لاہور(اُمت نیوز)لاہور ملتان موٹر وے پر پیر محل کے قریب مسافر بس میںآگ لگ گئی ہے، خوش قسمتی سے آگ لگنے کے باوجود تمام مسافر باحفاظت بس سے باہر آگئے۔
تفصیلات کےمطابق مسافر بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے وجہ سے لگی۔بس لاہور سے ملتا ن جاری رہی تھی۔ بس میں 49 افراد سوار تھے ، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے باہر نکال لیا گیا ہے
موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا ہے۔
فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos