نوازشریف کا مودی سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

نواز شریف نے   ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ایم مودی کی والدہ کی وفات کا سن کر دکھ ہوا، اس ناقابل تلافی نقصان پر ہماری  نیک تمنائیں نریندر مودی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں


خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 99 سالہ ہیرابین مودی گجرات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ وہ انتقال کرگئیں

نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے