راولپنڈی (امت نیوز)ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے4دہشت گرد مارے گئے،ایک اہلکار شہید ہوا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا
آئی ایس پی آرکے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔