کراچی (اُمت نیوز) پور ی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سالِ نو کے موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
کراچی کے ساحل سمندر پر بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے کیلئے اکٹھی ہوگئی
کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔
سال 2022 کے اختتام سے چند دیر قبل ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا
سال 2023 کا آغاز کےموقع پر کراچی شہر میں مختلف جگہوں پر فائرنگ سے تقریباً19 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔
سال نو کے موقع پر فائرنگ سے زخمی افراد کو سول ، جناح اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Happy New Year 2023 🇵🇰
Fireworks at Numaish by Gov. Sindh @KamranTessoriPk#HappyNewYear2023 #Karachi pic.twitter.com/p4z6GEOLRn
— Thinking Of Karachi (@ThinkingKarachi) December 31, 2022
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات کشمیر کالونی ،کھار ادر، عثمان آباد فائیو اسٹار سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔
کراچی کے تفریحی مقامات پر شہریوں کی جانب سے سال نو کے استقبال کیلئے شاندارآتش باز ی کا مظاہر ہ کیا گیا ہے۔
سال نو کے موقع پرکراچی پولیس کا کہنا ہے ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سینئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔