یہ حکومت عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دے گی۔فواد چوہدری

پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔

January 1, 2023 · قومی
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ 8 ماہ اور  رہ گئے توعوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پرانھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم لوگ سمجھے شہباز شریف اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں، اب آکر پتا چلا شہباز شریف عوام کے کپڑے کی بات کر رہے تھے، اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے توعوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔