ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی

کراچی (اُمت نیوز)ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے بغیر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر وفاقی حکومت کو دھمکی دیدی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں میڈیا سے اطلاع ملی کہ بلدیاتی الیکشن15 جنوری کو  ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بارے حلقہ بلندیاں متنازع ہیں اگر الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہونگے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔

ہم نے 8 ماہ تک کراچی و حیدر آباد کی حلقہ بندیاں بارے پی پی رہنمائوں سے درجنوں ملاقاتیں کیں ہیں

خالد مقبول صدیقی  کا کہنا تھا کہ اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو پھر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے ، کارکنا ن فیصلہ کریںکہ الیکشن کیسے لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں الیکشن کمیشن کے پاس بھی جائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف آپ نے جو ذمہ داری لی تھی اس پر قائم ہیں یا نہیں ؟ ہم آپ کو  24 گھنٹے کا ٹائم دیتے ہیں ۔آپ فیصلہ کر کے بتا دیں۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ حلقہ بندیاں شہر کا مینڈیٹ چرانے کے لئے کی گئی ہیں ، وزیراعظم صاحب!  بتائیں   اپنے وعدے پر عمل درآمد کب کرارہے ہیں؟

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایک سے دو دن میں جنرل ورکر اجلاس بلوائیں گے جس میں فیصلہ ہوگا، ہمارے بغیر الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں