کراچی (اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان ایک بار پھر پاکستان کے لیے ایکشن دکھانے کے لیے تیار ہوگئے۔
کراچی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےفخر زمان کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد کم بیک کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے،پا کستان کیلئے ایکشن دکھانے کا دوبار موقع ملا ہے
پاکستان کپ میںردھم بحال کیا ہے،میچ فٹنس واپس آچکی ، بہت بہتر محسوس کررہا ہوں ۔ انجری کے بعد پہلا میچ کھیلتے یہ بات ذہن میں تھی اور کہ کہیں میں دوبارہ انجری کا شکار نہ ہوجاؤں۔
فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ ون ڈے ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، نیوزی لینڈ سے سیریز میںاچھی پرفارمنس کی اُمید ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہر میچ کھیلنا ہمارے لیے اہم ہوتا ہے، ہم نیوزی لینڈ سے 3 میچز کی سیریز بھی جیتیں گے۔
قومی اوپننگ بیٹر نے کہا کہ انجری کی وجہ سے میچز مس ہونے کا دکھ ہوتا ہے مگر یہ اپنے ہاتھ میں نہیں، ورلڈکپ میں وقت سے قبل کھیلا، مکمل ری ہیب میں وقت تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ضرورت تھی اس لیے میں میدان میں اترا تھا، دل تو چاہ رہا تھا اس وقت بھی کھیل لوں مگر باڈی نے ساتھ نہیں دیا۔