ارشد شریف کو 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائل فوٹو
ارشد شریف کو 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائل فوٹو

ارشدشریف ازخودنوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت پانچ جنوری کو ہوگی
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کے سوموٹو ایکشن کے بعد اب کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے
عدالت عظمٰی نے ارشد شریف کے قتل پر ازخونوٹس لیا تھا جس کے بعد آج عدالت نے ازخودنوٹس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا ۔سماعت دن ایک بجے ہوگی۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
رجسڑار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے