اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف افغان سر زمین استعمال ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کا معاہدہ کیا تھا
افغان حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید کی بریفنگ سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کچھ تو شرم و حیا کرلیں، جو بھی قومی مسائل ہیں، ہم صدر مملکت کے پاس گئے، مسائل پر ہم نے اتفاق رائے پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
عمران خان نے کوئی شخص نہیں چھوڑا جس پر الزام نہ لگایا ہو، ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ہر دروازے پر دستک دیں گے
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں سخت فیصلےکرنے پڑیں گے، ہم یقینی بنائیں گےکہ مڈل کلاس اور کم آمدن والے طبقے پر بوجھ نہ پڑے۔