سونا اور ڈالر مہنگا۔اسٹاک مارکیٹ میں مندی

امت (کامرس ڈیسک) سونا 900روپے تولہ مزید مہنگا ہوگیا۔ ڈالرکی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ 91 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں روزانہ بنیاد پر اضافہ ہورہاہے۔بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت  ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار 694 روپے ہوگیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق  عالمی بازار میں سونے کا قیمت 29 ڈالر اضافے سے 1862 ڈالرفی اونس ہے

ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج ایک پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں  ڈالر  226 روپے 94 پیسے تک جاپہنچا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 236 روپے برقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 539 پر بند ہوا۔

بازار میں آج 14 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 489 ارب روپے ہے۔