کراچی (امت نیوز)کراچی والے گرم کپڑے نکال لیں۔ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں اگلے تین روز مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 سے25 کلومیٹر کے درمیان ریکارڈ ہوسکتی ہے، اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بند رہے گی
شمال مشرقی سرد ہواؤں کے سبب کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔جمعرات کودرجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ جمعے تک موسم دن کے وقت خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرمیں معمول سے تیز سرد ہوائیں چلیں جن کی رفتار25 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں، آئندہ سردی کی شدت میں مذید اضافہ متوقع ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 11.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے