اسلام آباد( اُمت نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول مارچ یا اپریل میں جاری ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ملک اس وقت شدید بحران سے گز رہاہے۔
اسٹیبلشمنٹ نئی فوجی قیادت آنے سے نیوٹرل ہوگئی ہے۔کہیں سےکوئی فون کال بھی نہیں آ رہی
عمران خان جس کو بھی ٹکٹ دیں گے وہ ضرورجیتے گا ، عمران خان بارے کوئی بھی بات برداشت نہیں کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہمیری باجوہ صاحب سے ساڑھے تین سال میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی،سامراجی طاقتیں عمران خان کو ہٹانے میں شامل تھیں
یہ طاقتیں عمران خان کو نااہل کرانا چاہتیں تھیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی کوشش کی