ایم کیو ایم اتحادی حکومت کا حصہ رہے گی،گورنر نے بتا دیا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اتحادی حکومت سے الگ ہونے کے حوالے سے امکانات کو رد کر دیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کہا کہ ایم کیو ایم اتحادی حکومت کا حصہ رہے گی،اتحادی حکومت سے الگ ہونے کی نوبت نہیں آئے گی، اس حوالے سے میں خود پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور اپنی جماعت کے دوستوں سے رابطے میں ہوں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ’ملک میں عوام کو معاشی عدم استحکام، بے روزگاری، گیس اور بجلی کا بحران سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اس وقت تنقید کرنے کے بجائے لوگوں کے لیے کام کرنا چاہیے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کا ہے کیونکہ آئندہ الیکشن میں یہی لوگ ہمیں ووٹ دے سکیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، لیکن لوگوں میں ایم کیو ایم کا اعتماد بحال رہے گا، آئندہ الیکشن کی مہم میں بھرپور طریقے سے لوگ ایم کیو ایم کے حق میں گھروں سے باہر نکلیں گے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا ایم کیو ایم لندن سے رابطوں کے حوالے سے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ ’ہم ایک ہی ایم کیو ایم ہیں جس کا نشان پتنگ ہے، اس کے علاوہ کسی بھی ایم کیو ایم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘۔