اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مدنظر رکھتےہوئے فوڈ کارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو
اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مدنظر رکھتےہوئے فوڈ کارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو

بیرسٹرسیف کے وارنٹ گرفتاری،11جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، خصوصی عدالت نے 11جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

سینیئراسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےسردار آصف کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا
بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردیئے گئے
بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکے قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے
بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف لینڈ سکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے