مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اہلیہ کے ہمراہ دوحہ سے پاکستان پہنچ گئے

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر بیگم عائشہ کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنید صفدر بیگم کے ہمراہ دوحہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید صفدر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں مستقل طور پر رہنے کے لئے آیاہوں میرا پاکستان کو دوبارہ چھوڑ کر جانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔
سیاست میں حصہ لینے سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے جنید صفدر کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی میں اس مقصد کے لئے پاکستان آیا ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ میر ا پاکستان آنے کا مقصد والدہ اور خاندان کے افراد کی معاونت کرنا ہے۔