اسلام آباد: وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلیے معاہدے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو جائے ۔
نجی ٹی وی کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما نے بتایا کہ روس خام تیل میں باقی دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ رعایت دے گا، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیر توانائی کیساتھ پورا وفد آ رہا ہے۔
پورٹ کے مطابق مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ریفائنریز کے مالکان سے میٹنگ کے بعد روس کیساتھ بات کی تھی، ریفائنریز پر پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، حکومت اس کا باقاعدہ آڈٹ کرے گی۔