نئی دہلی (اُمت نیوز) بھارتی میڈیا کااپنی ٹیم کے سلیکٹر کو مشورہ دیا ہے کہ آپ کو پاکستان کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔
ؒؒؒانڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان میں 100 سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 10 سابق کرکٹرز موجود ہیں لیکن ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار ان لوگوں کے پاس ہے جن کو کرکٹ کی سمجھ تک نہیں ہے۔
رپورٹ میں بھارتی بورڈ کے ذمہ داران کو شاہد آفریدی ، عزم اور لگی لپٹی رکھے بغیر کرکٹ کے امور اور کپتان سے متعلق صاف بات کرنا سیکھنا چاہیے۔
ویرات کوہلی، روہت شرما اور راہول ڈریوڈ سے بہت پیچھے رہنے والے پرساد یا چیتن شرما پلئینگ الیون کا انتخاب کرسکتی ہے؟۔
بھارتی کرکٹ کو شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے وضاحت، بے تکلفی اور یقین سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بہتر ٹیم منتخب کرسکیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکیں۔