لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف 9 تاریخ کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے اراکین کو ہدایت جاری نہیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قانونی ماہرین نے مشور ہ دیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جانا چاہیے،اعتماد کے ووٹ کیلئے گورنر کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر کا کہنا ہے کہتمام پہلوؤں پر اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز پرویز الہی کو متنبہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نشستوں سے استعفے دے دیں گے۔ دوسری طرف پرویز الہی کا اصرار تھا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے کیونکہ اس سے گورنر کا حکم آئینی قرار پائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ایک اور یو ٹرن لیتے ہوئے اب وزیراعلی پنجاب کا مؤقف تسلیم کر لیا ہے۔