اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مسلسل مطالبہ کررہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جائیں ۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ ، دوست ممالک کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں پھر مدد کریں گے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے ہیں تو پیٹرولیم اور گیس سمیت دیگر کی قیمتیں بڑھتی ہیں، جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اسحاق ڈار نےمشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہوا ہے، کوشش کررہے ہیں لوگوں پر کم سے کم بوجھ پڑے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اعتراف کیاکہ اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، مشکلات کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے، معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے۔
وزیرداخلہ نےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کوشش میں ہےملک ڈیفالٹ کرجائے، حکومت کوشش میں ہے ملک ڈیفالٹ نہ کرے۔ایک شخص کہتا ہے کہ رانا ثنااللہ نے بےشمار قتل کرائے، اگر بےشمار قتل کرائے تھے تو مجھ پر ہیروئن کا مقدمہ بنانےکی کیا ضرورت تھی؟۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملےکا ملزم موقع پر پکڑا گیا، اگر وہ پکڑا نہ جاتا تو پھر کہانیاں بنائی جاتیں، ملزم نہ پکڑا جاتا تو امریکی سائفر جیسا پروپیگنڈا کیا جاتا