زلفی بخاری نے دونوں عہدوں سے نومبر2021 کو استعفیٰ دیا تھا۔فائل فوٹو
زلفی بخاری نے دونوں عہدوں سے نومبر2021 کو استعفیٰ دیا تھا۔فائل فوٹو

القادر یونیورسٹی اراضی کیس میں زلفی بخاری پھر نیب طلب

القادر یونیورسٹی اراضی کیس میں نیب نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلبی کا ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔

قومی احتساب بیورو  نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  کو دستاویزات کے ساتھ طلب کیا ہے۔

نوٹس  کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو 9 جنوری کو پیش ہونے کا کہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ہمراہ لایا جائے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کا رجسٹری ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

طلبی پر  ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بطور گواہ نیب مجھے طلب کر رہی ہے، یہ انتقامی ہتھکنڈہ ہے، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی جو اسلامی تعلمات کے لیےکردار ادا کر رہی ہے اس پر مجھے مجرم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں ہر حربے کا سامنا کرنے لیے تیار ہوں