ایرانی مسلح افواج کے سربرا کا جنرل ساحرشمشاد سے رابطہ

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک )ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کو فون کیا اور انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کی تشکیل پر زور دیا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق میجر جنرل محمد باقری نے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزاگفتگوکےدوران  دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات بالخصوص مشترکہ سرحدوں کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نےسابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی تجویز پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مکمل تیاری کا اظہار کرلیا۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے اعلی سطح کے کمانڈروں کی باہمی ملاقاتوں اور تربیت، آپریشنل، سکیورٹی اور تکنیکی صلاحیتوں کے استعمال قومی مفادات کے فریم ورک کے اندر تعاون کی ترقی میں دونوں ممالک کی سنجیدگی کی علامت قرار دیا۔

لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز بالخصوص ایٹمی توانائی کے معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کی حمایت کی ہے

انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کی سرگرمی کو تیز کرنے کو پاک فوج کی ترجیحات میں سے ایک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی حمایت کو سراہا۔

نیز میجر جنرل باقری نے پاک فوج کے سرحدی محافظ دستوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تہران کے دورے کی دعوت دی