اعتماد کا ووٹ، پی ٹی آئی مشاورت کے بعد پیچھے ہٹ گئی

لاہور(اُمت نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کیلئے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کرنے کے بعدپاکستان تحریک انصاف پیچھے ہٹ گئی ہے
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے آج کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کی۔
اسپیکر نے آج  اجلاس طلب کرلیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر اعتماد کا ووٹ 11 جنوری کو نہ لیا گیا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے
جبکہ 11 جنوری کو وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میںمقرر ہے