جنیوا: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج اقوام عالم پاکستان سے یکجہتی کیلئے اکٹھے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنیوالے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنیوامیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیلاب سے 3 کروڑ30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، پاکستان میں ہر 7 میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہوا۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نواور بحالی کاکام جاری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیرآب ہیں ،پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ، سیلاب سے تباہ کاری کا حجم بہت زیادہ ہے ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ آج اقوام عالم پاکستان سے یکجہتی کیلیے اکٹھے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنیوالے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔