معائنہ ٹیم نے انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی- فوڈ ڈپارٹمنٹ انتظامیہ بچائو کیلئے ہاتھ پیر مارنے میں مصروف ہے، فائل فوٹو
 معائنہ ٹیم نے انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی- فوڈ ڈپارٹمنٹ انتظامیہ بچائو کیلئے ہاتھ پیر مارنے میں مصروف ہے، فائل فوٹو

روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی :ملک میں آٹے کی قلت دور کرنے کےلیے روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ روس سے گندم کے دو جہاز پہنچے ہیں۔ روس سے مزید ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔

حکومتی سطح پر مجموعی طور پرساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے۔ 30 مارچ تک روس سے حکومتی سطح پر درآمد کی جانیوالی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔

مختلف ممالک سے بھی درآمدی گندم لیکر جہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں۔اب تک ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ آچکی ہے۔