اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر چار سال میں دے گا۔

اسلامی بینک کا پاکستان کی 4.2 ارب ڈالر معاونت کا اعلان

جنیوا: سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر کانفرنس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی معاونت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی دو ارب ڈالرکی معاونت کا اعلان کیا گیاہے، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنیوا میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے اقدام کے پیش نظر اہم اجلاس جاری ہے جس میں کئی ممالک نے پاکستان کیلئے اعلانات کیے ہیں ۔

کچھ دیر قبل فرانسیسی صدر میکرون نے ایک کروڑ ڈالرجبکہ جرمنی کی جانب سے 84 ملین یوروز کا اعلان کیا گیاہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر چار سال میں دیے جانے کا اعلان کیا گیاہے ۔یورپی یونین تین نئے پروگرامز کیلیے پاکستان کو 8کروڑ 70 لاکھ یورو دے گا۔