عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو
عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگا، درخواست سماعت کیلیے منظور

گوجرانوالہ :انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی،عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر آباد حملہ کیس میں ملزم کے وکیل کی عمران خان ،اعجاز چودھری و زخمیوں کے فونز فرانزک کیلیے قبضے میں لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،میاں داﺅد ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے توتمام زخمی گواہوں کا کیوں نہیں؟۔

وکیل ملزم نے کہاکہ عمران خان،اعجاز چوہدری اور دیگر کے فونز اہم شہادتیں ہو سکتی ہیں ،عمران خان و دیگر زخمیوں کے موبائل فونز فوری قبضے میں لیے جائیں۔

میاں داﺅد ایڈووکیٹ کا مزید کہناتھا کہ اعجاز چوہدری نے جس موبائل سے ٹوئٹ کیا وہ بھی قبضے میں لیا جائے ،اس مقدمے میں جے آئی ٹی اصل ثبوت اکٹھے ہی نہیں کر رہی ،ملزم کے مبینہ فونزکا فرانزک ہو سکتا ہے تو زخمی گواہوں کا کیوں نہیں ہو سکتا؟۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی،عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا،مقدمہ کے تمام زخمیوں کے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیے۔