سندھ میں مہنگا آٹآ بیچنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھانے کافیصلہ

کراچی(امت نیوز)سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن  کا فیصلہ کرلیا ۔ صوبائی حکومت کا کہناہے کہ 33ارب روپے کی سبسڈی کے باوجود مہنگے آٹے کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ نےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کہاکہ حکومت   نے سستے آٹے کے لئے 33 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، آٹے کی قیمتوں پر ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے وہ صوبے میں حکومت کے جانب سے قائم کئے گئے سستا آٹا اسٹال کا دورہ کریں، سستا آٹا پوائنٹ پر سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے ، اس حوالے سے پولیس اور رینجرز سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والی فلور ملز کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ گندم کی 100 فیصد گریڈنگ کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ نے بتایا سستے آٹے کے اسٹال بڑھائے گئے ہیں، کراچی ڈویژن میں اب 27 کے بجائے 64 سستا آٹا پوائنٹس بنائے گئے ہیں ہر پوائنٹ پر 5 گاڑیوں کے ذریعے عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے گا