ملکی معیشت کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان نہیں- معاشی ماہرین ۔فائل فوٹو
 ملکی معیشت کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان نہیں- معاشی ماہرین ۔فائل فوٹو

جنیوا کانفرنس:سیلاب متاثرین کیلئے10.5ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان

جنیوا (امت نیوز)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے جاری کانفرنس میں مختلف ملکوں اور اداروں کی جانب سے اب تک 10ارب پچاس کروڑ  ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا جاچکا ہے

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے 4.2ارب ڈالر،عالمی بینک کی جانب سے 2ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5ارب ڈالر امدا کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح یورپی یونین نے 93 ملین ،جرمنی نے 88ملین ،چین نے 100 ملین اور جاپان نے 77 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔فرانس نے 345ملین دینے کا اعلان کیا ہے، یوایس ایڈ بھی 100ارب ڈالر کی امداد کرے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق سعودی عرب اور ایشیا انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے  بھی ایک  ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے


اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے


وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائےگا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائےگا۔