لاہور ( نمائندہ امت) قرآن مجید کے ترجمے میں تحریف کے مقدمے میں گرفتارملزم مبارک ثانی کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا
قادیانی جماعت کے رہنما مبارک ثانی کو چنیوٹ پولیس نے پیر کے روز مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ملزم سے تحریف شدہ قرآن مجید کے نسخوں سمیت دیگر اشیاءکی برآمدگی تاحال نہیں کی
مجلس تحفظ، ختم نبوت اور مجلس احرار کے رہنماﺅں نے پولیس کی طرف سے ریکوری نہ کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ کسی دباﺅ کی بنا پر ریکوری نہیں کی جارہی
متحدہ تحریکِ ختم نبوت ، مجلس احرار اسلام ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ اور دیگر جماعتوں نے خبردار کیا کہ اگر ملزم کےساتھ کسی قسم کی عایت کی گئی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قایانیوں پر عائد ہوگی ، مجلس احرار کے رہنما عبداللطیف چیمہ نے امت کو بتایا کہ ابھی سات ملزمان کی گرفتاری باقی ہے ۔ قادیانی جماعت کا ترجمان سلیم الدین اشتہاری ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا