بھارت کے سینے پر وار ۔آسٹریلوی حکومت کا خالصتان ریفرنڈم روکنے سے انکار

آسٹریلوی شہر میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل سابق بھارتی وزر اعظم اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی پھیل گئی۔
واضح رہے کہ سکھ برادری کی جانب سے 15 جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کی 34 ویں برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اندرا گاندھی کے قاتلوں کو 6 جنوری 1989 کو پھانسی دی گئی تھی۔ ستونت سنکھ اور کیہر سنگھ نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کا بدلہ لینے کیلئے اُس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کیا تھا۔
میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا۔ پلیمٹن گوردوارے کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پوسٹر پر اندرا گاندھی کو قتل کرنے والے ستونت اور کیہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں جس پر ہندو برادی میں اشتعال پھیل گیا اور نامعلوم افراد نے پوسٹرز پر اسپرے کردیا۔
دوسری جانب ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت بھی اس معاملے میں سرگرم رہی اور سفارتی سطح پر آسٹریلیا کے حکومت سے ریفرینڈم رکوانے کے لیے رابطے کیے گئے، تاہم آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔