وانا میں دہشتگردی کیخلاف مقامی لوگوں کا چار روز سے دھرنا جاری

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں مقامی افراد شدید سردی دھرنے دیئے بیٹھے ہوئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر خراب ، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا کے واقعات معمو ل بن گئے
موجودہ حالات کی وجہ سے ’اولسی پاسون‘ کے نام سے ایک تحریک کے زِیرانتظام مقامی شہری چھ جنوری سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
’اولسی پاسون‘ کے مطالبات میں پولیس کو مکمل اختیارات دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مطالبےمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چند روز قبل اغوا ہونے والے تاجر جمشید وزیر کی فوری رہا کیا جائے ،
منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ہر قسم کی مسلح تنظیموں اور شرپسندوں پر پابندی لگائی جائے۔
جمشید برکی کا کہنا تھا کہ ’اس علاقے میں کچھ شرپسندوں نے حالات خراب کیے ہوئے ہیں جن کا صفایا ضروری ہے۔‘