عدالت کے توشہ خانہ کا حساب مانگنے پر پی ڈی ایم غائب ہوگئی، بابر اعوان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،لیکن پی ڈی ایم جب بھی الیکشن کا نام سنتی ہے اس کی دوڑے لگ جاتی ہیں جب سے لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانے کا پی ڈی ایم سے ریکارڈ طلب کیا ہے تب سے یہ غائب ہو چکے ہیں ۔

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں طلبی کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان صحت یاب ہونے کے بعد مقدمات میں خود پیش ہوں گے، عمران خان پاکستان کی واحد امید ہے، ان کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، میں تب سے حیران ہوں جب سے عدالت نے پی ڈی ایم سے توشہ خانے کا ریکارڈ  طلب کیا ہے تب سے یہ غائب ہوگئے ہیں ان کو معلوم ہے اب واحد حل صرف الیکشن کرانا ہے اسلیئے یہ ڈرتے ہیں ،حکمران الیکشن سے کیوں بھاگتے ہیں ،آئیں میدان میں لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہےکہ اوورسیز پاکستانی پیسے نہیں بھیج رہے، ساری دنیا کی حکومتوں کو پتہ ہے حکمران منی لانڈرر ہیں اسی بنا پر اب اوور سیز بھی پاکستان میں پیسے بھیجنا بند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گندم پیدا کرنے والا ملک ہے اس میں آٹے کا بحران ہےحکمران کہتے ہیں آئی ایم ایف سے قسط ملی ہے، تو پھر آٹا کیوں نہیں مل رہا ہے؟