خلاف ورزی کی صورت میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔فائل فوٹو
خلاف ورزی کی صورت میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔فائل فوٹو

اوور لوڈنگ کرنے پرایک ماہ قید،5000 جرمانہ ہو گا۔ آئی جی موٹر ویز

لاہور:آئی جی موٹرویز اوور لوڈنگ کرنے والے گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو خبر دارکیا ہے کہ وہ اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں۔ دوسری جانب آئی جی موٹرویز خالد محمود کی ہدایت پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 43، شیڈیول 6 میں درج حد وزن کی خلاف ورزی کی صورت میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔

خلاف ورزی کی صورت میں نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 75 کے تحت ایک ماہ تک قید اور ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

آئی جی موٹرویز خالد محمود نے تمام ٹرانسپورٹرز اور مل مالکان کو متنبہ کیا کہ مال بردار گاڑیوں پر پر لوڈنگ کے وقت حد وزن سے تجاوز نہ کریں۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔