لاہور: وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے 4 ممبران اور سی سی پی او کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی اولاہور نے اینٹی کرپشن کے ایک افسر کو تفتیش سونپ دی، اینٹی کرپشن میں تعینات انور شاہ ملزم سے اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔
ملزم سے جے آئی ٹی کے کسی ممبرکو تفتیش یا پوچھ گچھ تک نہیں کردی گئی جس پر جے آئی ٹی کے چار ممبران نے موجودہ تفتیش سے اختلاف کر دیا ۔
جے آئی ٹی کے چاروں ممبران نے محکمہ داخلہ اورآئی جی پنجاب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا۔
جے آئی ٹی نے تحریری طور پر محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے،جے آئی ٹی ممبرز کا ملزم نوید سے کی جانے والی تفتیش سے اختلاف ہے۔
اختلاف کرنے والے جے آئی ٹی ارکان میں خرم شاہ، نصیب اللہ ، احسان اللہ اور ملک طارق محبوب شامل ہیں۔