مہنگائی سے ستائے عوام پرگیس بم گرا دیا گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)مہنگائی سےتنگ عوام پراوگرا نے گیس بم گرا دیاہے۔ گیس یکم جولائی سے 74 فیصد مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے
جس کے مطابق سوئی ناردرن گیس 42.74فیصد اور سوئی سدرن گیس 75.67فیصد مہنگی کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق   سوئی ناردرن کیلیے گیس کی قیمت میں 406 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے
سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔
سوئی سدرن کیلیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جبکہ سوئی سدرن کیلیے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا اور فاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عملدرآمد ہو جائے گا۔

۔